اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد ایوان صدر سے پیدل سپریم کورٹ آ رہے تھے کہ ججز گیٹ کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی کھڑی دیکھی اور اس کی نشاندہی کی ، گورنر بلوچستان کے سکواڈ میں شامل گاڑی کا 600 روپے کا چالان کر دیا گیا ، ٹریفک پولیس نے گاڑی پر گلے کالے شیشے بھی اتار دیئے ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے سیکیورٹی عملے کو کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی نشاندہی کی تھی ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ، گاڑی کہاں پر کھڑی تھی ؟ جانئے
