• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

)تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار،

Feb 2, 2022

بہاولپور(نمائندہ نیوز ٹائم)تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی،متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،منشیا ت فروشی ایک گھناؤنا فعل ہے، ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی اوعبادت نثار۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او عبادت نثارکی قیادت میں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،اس سلسلہ میں تھانہ صدر نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حفیظ،اقبال، آصف اور علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے2200 گرام چرس جبکہ 390 لیٹر دیسی شراب، 280 لیٹر لہن اور 05 عدد چالو بھٹیاں بھی برآمد کر لیں۔تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے،منشیا ت فروشی ایک گھناؤنا فعل ہے، ایسے عناصر کا خاتمہ کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جاکر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبادت نثار نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔