کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل پری زاد کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
اپنے ایک پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بہت جلد پری زاد ڈرامہ دیکھنا شروع کردیں گی۔ اتنا اچھا ڈرامہ بنانے پر وہ پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہیں یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ اس ڈرامے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔
ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ احمد علی اکبر اور شہزاد کشمیری کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا جو انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ اس کے علاوہ ڈرامے میں دیگر اداکاروں اور کریو ممبرز بھی انتہائی عمدہ کام کیا۔
ماہرہ خان بھی پری زاد کی دیوانی ہوگئیں
