ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سکہ اچھال کر بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اس کامیاب کیریئر کا آغاز سکے کے ذریعے کئے گئے ٹاس سے ہوا۔ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریتی نے بتایا کہ اگر ٹاس ان کے حق میں نہ ہوتا تو شاید وہ اداکاری کا انتخاب نہ کرتیں، انہیں شیکھر کپور کی فلم “تارارم پم پم” کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فیصلہ قسمت پر چھوڑ دیا۔
پریتی زنٹا نے کہا کہ یہ پرفیکٹ کہانی لگتی تھی مگر میں نے فیصلہ کیا کہ اگر میری قسمت ہے تو میں ٹاس کروں گی۔ اگر ہیڈ آیا تو فلم کروں ٹیل آیا تو نہیں کروں گی۔ اگرچہ پریتی زنٹا ہی ہیڈ ہی آیا مگر “تارا رم پم پم ” ریلیز نہ ہو سکی اور انہوں نے ٹاس کا فیصلہ آنے پر بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا۔