• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی کنگز کے لیے انجری کا متبادل

Feb 5, 2022

کراچی، 4 فروری (غلام مصطفے عزیز)۔عثمان شنواری کو کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ریزرو پول سے ایکٹیویٹ کیا گیا ہے اور اگر ٹیم انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہتی ہے تو وہ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹیم نے پی ایس ایل پلیئر مینجمنٹ سے متبادل کے لیے درخواست کی تھی اور اس درخواست کو پی ایس ایل نے منظور کر لیا ہے۔ مزیدبرآںپی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے عثمان شنواری کو محمد الیاس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگز اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ محمد الیاس، جن کے کندھے میں شدید انجری تھی، ایم آر آئی میں ان کی انجری کی تصدیق ہوئی ہے اور انہیں اگلے چھ ہفتے یا اس سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کراچی کنگز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ محمد عامر، جو پچھلے ایک ہفتے سے سائیڈ سٹرین کا شکار تھے، بحالی کے عمل کے دوران ان کی کمر کی انجری بڑھ گئی ہے اور وہ اب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کنگز نے محمد عامر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور مکمل فٹنس کے ساتھ ان کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔