بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) بہاول پور آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید عابد حسن رضوی نے کیا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تصاویر ی نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی عکاسی کی گئی اور تصاویر کے ذریعے اقوام عالم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں۔افتتاحی تقریب میں پروگرام آفیسر ملک ذکاء اللہ، اکاؤنٹس آفیسر کامران سہیل میتلا، سول سوسائٹی کے ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔