• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہمارے دور میں دہشتگردی سمیت تمام مسائل تقریباً حل ہو گئے تھے جو اب دوبارہ سامنےآرہے ہیں ، حمزہ شہباز

Feb 7, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے واضح کر دیا کہ حکومت ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر جنگ لڑی جائے گی ۔ احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم سے جو وعدہ کئے وہ جھوٹ ثابت ہوئے ، الیکشن کمیشن کی رپورٹ سےسب سے بڑا سچ ہے ، پارلیمنٹ میں دی گئی گالیاں آپ کا پیچھا کر رہی ہیں ، صاف پانی کیس کے 16 ملزمان بری ہو گئے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشگردی ختم ہو رہی تھی ، کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی تھیں ، بوری بند لاشوں کا سلسلہ رک گیا تھا ، اس حکومت کو ہر بات کی سمجھ 6 ماہ بعد آتی ہے ، مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوتاجارہاہے،وزارت عظمیٰ پرایک جھوٹاشخص بیٹھاہے، پلواماحملےکےمعاملےپربھی جعلی وزیراعظم غائب تھا، یہ ملکی معاملات پربھی اپنی اناکوترجیح دیتےہیں، مشکل حالات میں معیشت زمین بوس ہے،ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں،پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہوگا کہ خود کشی کر لیں مگر انہوں نے آئی ایم ایف کی شرمناک شرائط بھی مان لیں ، ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو اکٹھا کیا تھا ، عمران خان بڑے عہدے پر بیٹھ کر بھی لوگوں کو اکٹھا نہ کر سکے ، آج ملک بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ،بےروزگاری،مہنگائی عروج پر ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔