اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے ، علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کو نااہل قرار دیدیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیاہے اور ان کے ڈی آئی خان جانے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے ، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے ، عمرامین گنڈا پور میئر ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار تھے ۔ علی امین گنڈا پور کو عامی خطاب سے روک دیا گیا ہے تاہم وہ گھریلو تقریبات میں شریک ہو سکیں گے۔پی ٹی آئی کے امیدوار میئر ڈی آئی خان کی نشست پر الیکشن نہیں لڑسکیں گے ۔ کیس کا فیسلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ علی امین نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کافیصلہ سنا دیا ،تحریک انصاف کو زور دار جھٹکا
