• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل سے دستبرداری کے بعد محمد عامر کا بیان سامنے آگیا

Feb 7, 2022

لاہور (ویب ڈیسک) انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں کراچی کنگز کی نمائندگی نہ کرنے والے محمد عامر کا بیان سامنے آیا ہے۔
محمد عامر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے پر شدید مایوس اور دلبرداشتہ ہوں۔فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ جو ہوتا ہے اس کی کوئی وجوہات ہوئی ہیں، میری نیک خواہشات اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔پہلی جیت کی منتظرکراچی کنگز کےفاسٹ بولر محمد عامرسائیڈ اسٹرین انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے اور سپر لیگ سے باہر ہوگئے تھے۔
اس کے ساتھ ہی کنگز کی ٹیم فاسٹ بولر محمد الیاس کی خدمات سے بھی محروم ہوگئی تھی، ان کا کندھا اترگیا تھا۔محمد الیاس کی جگہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عثمان شنواری کو شامل کرلیا گیا ہے۔