• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر کی میت پر تھوکا؟ بھارت میں بحث چھڑ گئی

Feb 7, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا، ان پر گلوکارہ لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں جہاں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈاڈلانی کے ہمراہ آخری دیدار کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے لتا منگیشکر کیلئے دعا کی اور ان کے پاؤں کی طرف پھونک ماری۔
شاہ رخ خان کی ویڈیو سامنے آئی تو ہندو انتہا پسندوں نے ان پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا۔بھارت میں اس وقت سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے حامیوں اور مخالفین میں اس معاملے پر خوب بحث ہو رہی ہے ۔