لاہور(نمائندہ خصوصی)سیشن کورٹ لاہورمیں گلوکارہ میشاشفیع اورعلی ظفرسے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے میشا شفیع اور گواہان کو بیان قلمبند کروانے کےلئے طلب کررکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر میشاشفیع کے گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے،گزشتہ سماعت پر میشاشفیع کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی تھی۔