• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دعا منگی اغواء کیس، دو مزید پولیس اہلکار گرفتار، مرکزی ملزم زوہیب چھ ماہ سے عدالت آتے ہوئے کیا کرتا تھا ؟ حیران کن انکشاف

Feb 8, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی) دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے پر مزید دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار اہلکار کورٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے اور یہ اہلکار ہر بار ان ہی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاتے تھے جن کی حراست سے ملزم زوہیب فرارہوا۔حکام نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار مبینہ طور پر زوہیب قریشی کے ساتھ رابطے میں تھے اور یہ تمام معاملہ 6 ماہ سے جاری تھا۔حکام کے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ زوہیب قریشی عدالت سے کئی بارشاپنگ کرنے گیا، اس کے علاوہ وہ اپنے گھر بھی جاتا رہا ہے۔