اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم نے آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا ، وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند ہیں اور جذبات سمندروں سے زیادہ وسیع ہیں ، وہ ہمارا فخر بھی ہیں اور مان بھی ، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں ۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے
