• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل سیون،جیسن رائے کی تباہ کن بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

Feb 8, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 205 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔جیسن رائے نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور پہلے ہی اوورز سے وکٹ کے چاروں اطراف بڑی شاٹس کھیلنا شروع کیں۔انہوں نے 20 گیندوں پر اپنی ففٹی چوتھے ہی اوور میں مکمل کرلی۔انکی ففٹی میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔انہوں نے لاہور قلندرز کے کسی بھی باؤلر کی ایک نہ چلنے دی۔اس دوران اوپننگ بلے باز احسان علی آٹھ گیندوں پرسات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،انکی وکٹ کامران غلام نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد جیمز وینس بیٹنگ کے لیے اور انہوں نے جیسن رائے کے ساتھ ملکر بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔جیسن رائے اس دوران اپنی سینچری 49 گیندوں پر مکمل کی،انکی سینچری میں آٹھ چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔جیمز وینس 57 گیندوں پر 116 رنز بناکر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔افتحار احمد صرف تین رنز بناسکے انکی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیمز وینس49 اور محمد نواز25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا اور وکٹ کے چاروں جانب بڑی شاٹس کھیلیں۔اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر آٹھویں اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ کے لیے فخر زمان اور کامران غلام نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی،تاہم کامران غلام 13 گیندوں پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،انکی وکٹ افتخار احمد نے حاصل کی۔لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 12ویں اوور میں گری۔لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 14ویں اوور میں گری، محمد حفیظ پانچ گیندوں پر آٹھ رنز بناکر مدثر غلام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔فل سالٹ 15ویں اوور میں لیوک ووڈ کی گیند پر چار گیندوں پر آٹھ رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں مگر دوسری جانب فخرزمان نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا،وہ 45 گیندوں پر 70 رنز بناکر مدثر غلام کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔انکی شاندار اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔فخر زمان 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہیری بروک اور ڈیوڈویزے نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 200 تک پہنچایا۔ہیری بروک 17 گیندوں پر 41 جبکہ ڈیوڈ ویزےنو گیندوں پر 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میں سے لاہور قلندرز نے چار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک میچ اپنے نام کیا۔دونوں ٹیموں کا رواں سیزن میں یہ پانچواں ، پانچواں میچ ہے۔