لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ خوشبو اور چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں تھیڑاداکاراوں کی نازیبا ویڈیو بنانے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 24 فروری تک توسیع کر دی ، جج رکے رخصت ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا ۔
اداکاراوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
