اسلام آباد، فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ رہے ہیں، وہ فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت سرکاری و منتخب نجی ہسپتالوں میں فی گھرانہ سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کے بعد پنجاب کی تقریبا 73 فیصد آبادی اس سہولت سے مستفید ہو سکے گی، پنجاب کے علاوہ اب تک قومی صحت کارڈ کا اجراء خیبر پختونخوا، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جاچکا ہے۔
وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب کر یں گے اور بعد ازاں گوجرانوالہ ڈویژن سے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FCCI) کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ فیصل آباد، کیا کچھ مصروفیات رہیں گی ؟ شاندار خوشخبری
