• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور میں پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا ٹاکرا ملتان اور پشاور کے مابین آج ہوگا

Feb 11, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل سیزن 7 کا رنگا رنگ میلہ لاہور میں آج سے شروع ہو رہا ہے جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے جو اب تک 5 میچز کھیل کر پانچوں میں فاتح قرار پائی ہے جبکہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر دو میں شکست اور تین میں فتح کا مزہ چکھ چکی ہے ۔
ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں پانچ ، پانچ میچز کھیل چک ہیں ، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پانچوں میچوں میں فتح سمیٹ کر پہلے ، اسلام آباد یونائیٹڈ تین میچز میں فتح حاصل کر کے دوسرے ، لاہور قلندرز تین میچز جیت کر تیسرے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ جیت کر چوتھے جبکہ پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔
کراچی کنگز پانچوں میچز میں شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔