• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال سے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

Feb 11, 2022

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال سے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوربہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ احمد پور شرقیہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 112ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2311.57ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔نیز سیپ Iکے تحت 121ترقیاتی منصوبوں کے لئے150ملین روپے کے فنڈز اور سیپ IIکے تحت 90منصوبوں کے لئے 150ملین روپے کے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے 421ترقیاتی منصوبوں میں سے 133منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔