بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہدکا گزشتہ رات تھانہ صدربہاول پورکاوزٹ،تکمیل ریکارڈاور مقدمات کومیرٹ پریکسوکرنے کی ہدایت کی۔تفصیل کے مطا بق ایس پی انویسٹی گیشن نے گزشتہ رات تھانہ صدربہاول پورکا وزٹ کیا۔اس موقع پرایس ڈی پی او صدر سرکل و ایس ایچ اوتھانہ صدربہاول پور بھی موجودتھے۔ایس پی ا نویسٹی گیشن نے تھانہ میں محررآفس،مالخانہ،فرنٹ ڈیسک اورتھانہ کے ریکارڈکاملاحظہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات وحوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ملزمان کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیزپرہی کیے جائیں ان کے ساتھ بہتررویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ تکمیل ریکارڈمیں کسی بھی قسم کی سستی ولاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور تھانہ میں صفائی پرخاص توجہ ہونی چاہیے۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات کے بارہ میں بریفنگ لی اورافسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہامقدمات کو میرٹ پرجلدازجلد یکسوکریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔