• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف کی مبارک پور آمد،

Feb 11, 2022

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف کی مبارک پور آمد، کسانوںسے تفصیلی ملاقات میں ان کے تمام مسائل بغور سنے اورانہیں موقع پر فوری حل کرنے کی یقین دہائی کروائی۔ مبارک پور کے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماملک ممتاز حسین کمبوہ سے ان کی عیادت بھی کی ۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کے ایم ڈی و معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف نے مبارک پور کا دورہ کیا اور علاقے کے کسانوں کے ان گھروں میں جا کر تفصیلی ملاقاتیں کیں اور ان کی گنے کی فصل و دیگر ان کو درپیش مسائل کو بغور سنا اور حل طلب مسائل کو فوری طور پر حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی اس مو قع پر چوہدری خان محمد اشرف کاکسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا آ پ کسانوں کے پا س آنے کا مقصد آپ کو درپیش مسائل سے آگاہی تھی اوراس کس طرح ہمارے علاقے کا کسان اور ہم مل جل کر ایک دوسرے کی مدد سے آگے بڑھ سکتے ہیں میں اشرف شوگر ملز سے جڑے ہر کسان کو اپنی فیملی کے فرد کی طرح سمجھتا ہیں ہمارا اس علاقے کے کسانوں کیساتھ 4دہائیوں سے پرانا مضبوط تعلق چلا آرہا ہے اور اس رشتے کو آئندہ بھی مثالی بنانے کے لیے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ہمارے کسانوں کا ہر غم ہمارا دکھ درد ہے ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی فلا ح و بہبود کے لیے کوئی کسر باقی اٹھا نہیں رکھی جائے گی بعد ازاں چوہدری خان محمد اشرف مبارک پور کے پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماملک ممتاز حسین کمبوہ کے گھر پر بھی ان کی عیادت کے لیے گئے اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سعید احمد عباسی ، آصف سعید عباسی ، کاشف سعید عباسی ، فراز حیدر خان ، را مبین ، مظہر حسین بخاری ، ملک ظفر کمبوہ ، ملک کاشف ممتاز ، ملک راشد ممتاز ، سید مبشر حسن ، یا سر نائچ ، ملک اللہ بخش کھروالہ ، یسین خان عباسی ، رئیس محمد نواز ، مظہر خان ، جام یاسر مقصود ، ملک عمران چنڑ ، ملک عامر علی چنڑ ،ملک فضل تھہیم ، چوہدری فلک شیر ، محمد خالد ، منیر ڈوگر ، رضوان احمد ،حاجی جمیل احمدو دیگر موجودتھے۔