اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ، مولانا نے آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو بتایا کہ جلد ہی حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو
