بہاول پور(نمائندہ نیوز ٹائم) خیرپورٹامیوالی ‘چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ایس تفصیل کے مطابق خیرپور تھانہ کے علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا خیرپور شہر میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی موٹر سائیکل چوری نقدی زیورات خواتین کے کانوں سے زبردستی بالیاں تک نوچ لی جاتی ہیں لیکن ایس ایچ او خیرپور افضل کھوکھر چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکاہے موضع گوٹھ جھومر کے معروف زمیندار رانا محمد زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوروں نے ہمارا رات دن کا سکون حرام کیا ہوا ہے میری تقریبا 25 لاکھ کی چوری ہو چکی ہے اور ملزمان نے ایس ایچ او افضل کھوکھر اور تفتیشی کے سامنے چوریاں تسلیم بھی کی ہیں مگر پولیس نے بغیر برآمدگی کے چوروں کو چالان کردیا ہماری آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار سے اپیل ہے کہ خیرپور میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو فوری روکنے کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام سکون کی نیند سو سکے اس حوالہ سے جب ایس ایچ او افضل کھوکھرسے موقف کیلئے رابطہ کیاتوانہوں نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ ایسی صورتحال بالکل نہیں ہے مجھے ابھی تھانہ کاچارج سنبھالے ہوئے دوماہ ہوئے ہیں ان دوماہ میں ایسا کوئی واقع رونمانہیں ہوا