بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز گزشتہ روز سابقہ میئر عقیل نجم ہاشمی کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ پہنچے۔ حمزہ شہباز نے مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی