• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب ٹی ڈی سی پی ریزارٹ ڈیراور چولستان میں منعقد ہوئی

Feb 14, 2022

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب ٹی ڈی سی پی ریزارٹ ڈیراور چولستان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بہاول پور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء تھے۔ ڈیزرٹ ریلی کے فاتحین میں کور کمانڈر بہاول پور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیائ، کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال اور سیکرٹری سیاحت پنجاب اسداللہ فیض نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ، ریس کے شرکاء سمیت سول و ملٹری افسران کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ نتائج کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری اے کی ٹرافی جعفر مگسی نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سابق چیمپئن نادر مگسی اور تیسری پوزیشن چوہدری آصف نے حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری بی میںاسد حسن خان نے پہلی اورٹیم ایشیا سعود مجید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ زلیخا نیازی نے پری پیئرڈ خواتین کیٹگری میں پہلی اور جمیلہ آصف دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔خواتین سٹاک کیٹگری میں ندا واسطی اوّل اور پلوشہ دوم رہیں۔ پری پیئرڈ کیٹگری سی میں ہمل ہوت فرسٹ اور ٹیم ایشیا کے محمود مجید سیکنڈ رہے۔پری پیئرڈ کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن ظفر خان بلوچ ،سٹاک اے کیٹگری میں میر نواز دستی ،سٹاک بی کیٹگری میںسلطان بہادر عزیز ،سٹاک سی کیٹگری میںد ائود عباسی جبکہ سٹاک ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن شکیل احمد نے حاصل کی۔ ڈرٹ بائیک موٹر سائیکل ریس میں معین خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔