• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Feb 15, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کےخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کےخلاف درخواست کے کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت کے سامنے پیش اور کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسٹس محسن اختر کیانی نے سنا تھا،بہتر ہوگا کہ یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیا جائے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کواپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا، کون سا بنچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں،آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے اور کوئی دلائل نہیں ہیں،پھرجو بھی مناسب آرڈر جاری کردیں۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔