• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکمہ بہبود آبادی بہاولپور کی جانب سے لوگوں میں محکمہ کے بارے میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی اور بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کے سلسلے میں آگاہی سٹال لگایا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Feb 15, 2022

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے )
بہاولپور میں 17 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی بہاولپور کی جانب سے لوگوں میں محکمہ کے بارے میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی اور بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کے سلسلے میں آگاہی سٹال لگایا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رانا محمّد عمران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاولپور نے وہاں پر موجود لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے لوگوں نے محکمہ کے اس اقدام کو سراہا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سٹال سے محکمہ کے پیغام کو لوگوں تک باآسانی پہنچایا سکتا ہے اور ماں بچے کی صحت اور خاندان کی بہتر پرورش کے بارے میں بہت سی معلومات ہوتی ہیں۔