ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اب ڈیجیٹل کی دنیا میں قدم رکھ لیا،انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق بھی بتایا۔فلم 25فروری کو لائیو سٹیرمنگ سروس کے ذریعے زی فائیو پر ریلیز ہو گی۔اداکار اس فلم میں بطور پرڈیوسر کام کرتے نظر آ رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے مداح ان کے نئے پروجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ پچھلے تین سال سے انھوں نے کوئی بھی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا جس پر ان کے مداح کافی اداس تھے۔
شارخ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ٹریلر ریلیز
