• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی ایمر جنسی گئی تیل لینے

Feb 16, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چاہ روشن میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے چوکیدار عجب حسین نے سکول کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا۔ اپنے بھائی کی شادی کی تقریب اور ولیمہ کا انعقاد سرکاری سکول میں کیا۔ سکول کے صحن میں دیگیں اور کلاس روم میں بچوں کے لگے ڈیسک ولیمہ ٹیبل میں بدل دئیے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح عوام کلاس رومز میں ڈیسکوں پر بیٹھ کر ولیمے کی دعوت پر مزے اُڑاتی رہی۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولز میں ہر قسم کے سیاسی و سماجی تقریبات پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی جانب سے سرکاری اسکولز میں سیاسی جلسے اور شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ تعلیم ڈیرہ کے آفیسران نے آنکھیں بند کر لی۔ ڈیرہ کی عوام نے سرکاری اسکولز میں سیاسی و شادیوں کی تقریبات کے انعقاد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم ڈیرہ کے نااہل افیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ ان کی سرپرستی میں تعلیمی درسگاہوں کو کبھی الیکشن کمپین تو کبھی شادی ہال میں تبدیل کیا جاتا ہے جو سراسر غلط اقدام ہے