• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر ٹیم کے صدر وسیم اکرم نے کپتان بابراعظم کو ڈانٹ پلا دی ،تصاویر وائرل

Feb 17, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل میں دردناک شکستوں کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کے صدر وسیم اکرم سے ڈانٹ پڑ گئی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہاکر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے تھا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باؤنڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑےکپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔دوران میچ وسیم اکرم اور بابراعظم کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اس کا تو کسی کو علم نہ ہوا لیکن سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کے اس رویے پر سخت نالاں دکھائی دیے اور کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ارشد خان تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے تمام فارمیٹس کے کپتان کے ساتھ وسیم اکرم کا یہ رویہ دیکھ کر خاصی مایوسی ہوئی، بابر ہمارا ہیرو اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔