• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا

Feb 17, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناوں اور اللہ کے کرم سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ سونیا حسین نے ایک ویڈیو بھی جاری کی۔ویڈیو میں اداکارہ اپنے والدین کو مٹھائی کے ساتھ گھر کے متعلق خوشخبری دیتی ہیں جس کے بعد سب بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔