اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،منبر،اسکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے شدت پسندی بڑھتی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شدت پسندی کیخلاف اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے،شدت پسندی کیخلاف اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ۔ اس وقت 194 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 56 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 194 زیر علاج ہیں۔ ان میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
جامع مسجد کوچہ رسالدار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کیلئے مسجد میں موجود تھے۔
دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،وفاقی وزیرفوادچودھری
