پشاور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پولیساور سی ٹی ڈی کی تحقیقاتی ٹیم نےزخمیوں کےبیانات قلمبندکرلیے جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حملہ آورنےپہلافائرپولیس اہلکارپرکیا،تحقیقاتی ٹیم کو دھماکے کی جگہ سے 7 خول ملے ہیں ، حملہ آورنے 9ایم ایم پستول استعمال کیا، خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ زیادہ استعمال کیےگئے۔
پشاور دھماکہ ، 2مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
