• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم سے ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک کی ملاقات، وفاداری کا یقین دلایا

Mar 6, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک نےملاقات کی اور اپنی وفاداری کا یقین دلایا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریاض فتیانہا ور نصر اللہ دریشک کی وزیر اعظم سے ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے ، ملاقات میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ مطمئن رہیں ہم کہیں نہیں جا رہے ، آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ وزیر اعظم نے بھی ارکان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پراعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک عدم اعتمادپر ہوم ورک مکمل ہے،نمبرپورےہیں،تمام اتحادی بھی ہمارےساتھ ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتمادکاشوق پوراکرکےدیکھ لے،اندازہ ہوجائےگا۔