• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر طلال چوہدری عدالت میں ٹیبل سے گر گئے

Oct 11, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزکیس میں کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے کر احتساب عدالت پہنچا دیاہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑر دلائل درہے ہیں جبکہ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ن لیگ کے کارکنا ن اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ کارکنوں کے رش کے باعث لوگ ٹیبل اور کرسیوں پر چڑھ گئے جن میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری بھی شامل تھے لیکن ٹیبل زیادہ لوگوں کا بوجھ نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا جس پر طلال چوہدری ٹیبل سے نیچے گر گئے ۔

اس سے قبل نوازشریف نے عدالت آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ، مولانا نے الیکشن کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا کہا ، مولانا فضل الرحمان کی بات کو رد کرنا غلط تھا ، مولانا کی بات میں وزن ہے۔ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو گزشتہ روز کچھ لکھ کر بھیجا ہے ، مولانا کے دھرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔