• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خاکی لفافے میں کس چیز کی بوتل تھی؟فیروز خان نے وضاحت کردی

Mar 8, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاکی لفافے میں لپٹی ہوئی بوتل سے مشروب پیتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے سوالات اٹھائے جانے لگے لیکن اب اداکار نے خود اس کی وضاحت کردی۔
فیروز خان نے انسٹاگرام پر اسی طرح کے خاکی لفافے میں لپٹی ہوئی بوتل کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے خاکی لفافہ اٹھایا تو نیچے سے “رور” کی بوتل نکلی ۔ فیروز خان نے کہا کہ وہ اس بات کے پابند نہیں ہیں کہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں لوگوں کو وضاحتیں دیتے پھریں۔
خیال رہے کہ رور معروف مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کا ذیلی برانڈ ہے جو پاکستان میں سنہ 2019 میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ پیپسی کے سافٹ ڈرنک سٹنگ کے مقابلے میں مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔