لاہور (نمائندہ خصوصی) جہانگیر ترین کی سرپرستی میں سرگرام پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے دو اراکینِ صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنےوالوں میں ترین گروپ کےفیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔انہوں نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اپوزیشن کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
ترین گروپ کے ایم پی ایز عثمان بزدار سے ملنے پہنچ گئے
