• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز 556رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

Mar 14, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے روز کے آغاز پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مسلسل دو روز تک بیٹنگ جاری رکھی تاہم تیسرے روز کے آغاز پر اننگ 556 رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی ، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ الیکس 93 رنز کے ساتھ دوسرے ، سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
ان کے علاوہ ڈیوڈن وانر 36 ، نتھان لیون 38 ، ٹراوس ہیڈ 23 ، کیمرون گرین 28 ، مچل سٹارک 28، پیٹ کیومنز 34 رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، نعمان علی اور بابراعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔