کراچی (آئی این پی) گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کرنے والی اداکارہ مریم نفیس کی جلد رخصتی کی خبریں گردش ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے اپنی نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے شوہر انہیں شادی کی پیشکش کرتے نظر آئے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس کے شوہر نے اہلیہ کو پروپوز کرنے کے لیے پہاڑی علاقے کا رخ کیا اور لال گلاب کے گلدستے سے انہیں پروپوز کیا۔ مریم نفیس کے شوہر نے پروپوز کو روایتی طریقہ اپناتے ہوئے اہلیہ کو ناصرف پھول دیے بلکہ ساتھ ہی انگوٹھی بھی پہنائی۔ دوسری جانب مریم نفیس نے شوہر کی پیشکش قبول کرتے ہوئے انہیں ہاں کردی۔
مریم نفیس نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ سب سے آسان ہاں جو میں نے ابھی کہی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ افسانے سچ ہوتے ہیں، ایک ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائےں جو آپ کے خوابوں کو سچا کرے۔ مریم نفیس نے یہ بھی بتایا کہ ان کی شادی کی تاریخ طے ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس کی تاریخ نہیں بتائی۔
اداکارہ مریم نفیس کی نئی تصاویر شیئر، جلد رخصتی کی خبریں بھی سامنے آگئیں
