• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ، وزیر خزانہ شوکت ترین

Mar 17, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین نےاپوزیشن کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق ہم نے معاشی بہتری کیلئے اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ، اب آئی ایم ایف کی جانب سے حتمی جواب کا انتظار ہے ۔
وزیر خزانہ نےواضح کیا کہ کچھ لوگ صرف ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں جس کا مقصد آنے والی حکومتوں کیلئے مسائل پیدا کرنا ہے ۔