• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

Mar 17, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اپنے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا ناقدین کے تنقید کے نشانے پر آ گئی ہیں،صارفین نے اداکارہ کو “سستی انگریز ” کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر سونیا حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے ہلکے نیلے رنگ کا منی فراک پہنا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آ یا اور اس بات کا اظہار انہوں نے تنقید کے ذریعے کیا۔