اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئے۔قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کوآئی سی سی کے ایوارڈ ملے ہیں۔
آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھجوایاجو انہیں مل گیا۔آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھیجا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ٹرافی اٹھانا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
امید ہے کہ بلاول بھارتی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے، شاہ محمود قریشی
وکٹ کیپر محمد رضوان کا آئی سی سی ایوارڈ کی ٹرافی ملنے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم ساقی نامہ کا ایک شعر لکھا۔
محمد رضوان نے لکھا کہ ’سمجھتا ہے تو راز ہے زندگی ۔۔ فقط ذوق پرواز ہے زندگی‘
بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو محنت کا صلہ مل گیا
