اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل او آئی سی وزرائے کارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس ہوگا جس میں چین کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، کل وزیر اعظم عمران خان او آئی سی کے اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے ، اجلاس میں 100 سے زائد قرار دادیں زیر بحث آئیں گی ، مصر کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا چکے ہیں جبکہ بیشتر ممالک کے وزرائے خارجہ آج تشریف لے آئیں گے ۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ او آئی سی کے اجلاس میں امہ کو در پیش مسائل زیر بحث آئیں گے ۔