• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوم پاکستان کی پریڈ میں جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا پہلی مرتبہ فلائی پاسٹ

Mar 23, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوم پاکستان کی پریڈمیں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیاروں جے 10 سی نے فلائی پاسٹ کیا۔
درخشاں روایت کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 بلاک ففٹی ٹو طیارے میں فلائی پاسٹ کی کمان کی جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے ۔
پریڈ میں جے ایف 16، میراج ، جے ایف 17 تھنڈر، قراقرم ایگل اواکس اور پاک بحریہ کے پی تھری سی ایئرکرافٹ نے بھی فلائی پاسٹ کیا ۔