اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہاہے جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاوس پہنچ رہے ہیں اور اسی سلسلے میں جب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں سے چلتے چلتے مختصر گفتگو بھی کی ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے چلتے چلتے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی ، صحافی نے سوال کیا کہ بیک ڈور معاملات طے ہو رہے ہیں ؟ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ” کس نے کہا کہ اس طرح معاملات طے ہو رہے ہیں ۔“
دوسری جانب شہبازشریف نے سپیکر اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ، اسی دن قومی اسمبلی کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی گئی ، فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہئیں تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ، چندارکان کو 19مارچ کونوٹسزکی کاپی ملی،آئین کے مطابق آپ 14دن میں اجلاس طلب کرنے کے پابندتھے، آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، آج دعائے مغفرت کے بعدعدم اعتمادکی تحریک کولیاجاناضروری ہے،یقینی بنایاجائے کہ قراردادپر 3دن بعداور 7دن سے پہلے ووٹنگ ہو۔
بیک ڈور معاملات طے ہو رہے ہیں ؟اسمبلی پہنچنے پر صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کیا جواب دیا ؟
