• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی کے آوٹ ہونے پر قریب کھڑے ڈیوڈ وارنر کا جنریٹر سٹائل میں جشن

Mar 26, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ باولر کے ہی جنریٹر سٹائل میں جشن منایا۔
آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی ۔دوسری اننگز میں حسن علی جب ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے جنریٹر سٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ حسن علی آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔