• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موجودہ سیاسی صورتحال میں کرکٹر محمد عامر نے تمام سیاستدانوں سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

Mar 28, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن اور حکومت کے جلسوں کے چلتے باولر محمد عامر نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’جتنا جذبہ ہمارے حکمران لوگ جمع کرنے میں لگا رہے ہیں ، اللہ کرے اتنا ہی جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا بات ہے’۔

واضح رہے کہ ملک میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کا انتظار ہے وہیں اپوزیشن اور حکومت اپنی عوامی طاقت دکھانے کیلئے جلسے کرنے میں مصروف ہے۔