• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

Oct 11, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین کلین سوئیپ کے بعد پاکستان ٹیم میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں تاہم زرائع کے مطابق کپتان سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور موقع مل سکتا ہے۔ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے اختتام پر کیا جائے گا سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا .ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی پہلے مرحلے میں کارکردگی سے مشروط ہو گی ۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔