• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ، 248 کے سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی

Mar 29, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا آج تیسرا روز ہے جہاں پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کی 248 کے سکور پر چار وکٹیں گر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن امام الحق 11 رنز بنا کر کیومنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور پولین لوٹ گئے ۔اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 81 رنز بنائے تاہم وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور آؤٹ ہو گئے۔ٹاپ آرڈر اظہر علی بھی 78 رنز بنا کر کیومنز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
فواد عالم اس بار بھی قوم کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور فقط 13 رنز بنا کر سٹارک کی گیند رپر کلین بولڈ ہو گئے ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں عثمان خواجہ 91 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، ان کے علاوہ کیمرون گرین 79 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سٹیون سمتھ نے 59 ، الیکس کیری نے 67اور ٹراویس ہیڈ نے 26 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔