• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

متحدہ اپوزیشن کے نمبر زپورے ہیں ، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

Mar 30, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں ، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم کریں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہو گیا کہ حکومت رخصت ہو رہی ہے ، متحدہ اپوزیشن شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر فیصلے نہیں کرتی ، عمران خان اور شیخ رشید کو رخصت کرنا ہوگا، الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے ، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے حق میں ہے ، ہم مشاورت کے ساتھ ریفارمز کے حق میں ہیں ، اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز ک رکے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے ہیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عالمی قوتیں کون ہیں، امریک اور یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی ، آپ نے امریکہ کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا ، کشمیرکو بھارت کے حوالے کر دیا، امریکہ کی ایماء پر اپ نے سی پیک بند کر دیا ، سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا ، پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ عالمی سازش کیسے ہے ، آپ تو ان کے غلام ہیں ۔