اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد میں ووٹ کا مسئلہ نہیں ، اتوار کو فیصلہ ہو جائے گا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاستدان اور ان کے آقا، انشا اللہ جیت عوام کی ہوگی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں ، وہ ثابت کر رہے ہیں کہ قوم جاگ چکی ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کو تیار ہے ۔ قوم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ۔
اسد عمر نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فتح پر قوم کو مبارکباد دی اور امام الحق ، بابر اعظم کی بلے بازی کو سراہا ، اسد عمر نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ پاکستان نے تاریخ میں سب سے بڑا ون ڈے کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، امام الحق اور بابر اعظم نے بڑی شاندار بلے بازی کی ۔
تحریک عدم اعتماد فیصلہ کریگی کہ ملک کا مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے یا چند ضمیر فروشوں کے ، اسد عمر
